اتوار 12 جولائی 2026 - 21:54
مکتبِ زہراء برائے خواہران سکردو کے تحت شہادتِ رہبرِ معظم کے عنوان سے مقابلۂ آرٹ/سینکڑوں طالبات شریک

حوزہ/مکتبِ زہراء سکردو پاکستان کے تحت منعقدہ فن مصوری میں طالبات نے فنِ مصوری کے ذریعے شہید رہبرِ معظم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی شہیدِ اسلام آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کی شہادت کی مناسبت سے بلتستان سکردو کے علاقے نغلوسپنگ میں خواہران کے لیے قائم مکتبِ زہراء میں طالبات کے درمیان ایک منفرد اور بامقصد مقابلۂ مصوری منعقد کیا گیا۔ مقابلے میں تقریباً ڈیڑھ سو طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔

طالبات نے پینسل ورک، واٹر کلر اور دیگر فنی انداز کے ذریعے ایسے خوبصورت فن پارے تخلیق کیے جن میں رہبرِ شہید کی شخصیت، ان کی استقامت، اسلامی بیداری، مزاحمتی فکر اور شہادت کے بعد عالمِ اسلام پر مرتب ہونے والے اثرات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔

مکتبِ زہراء برائے خواہران سکردو کے تحت شہادتِ رہبرِ معظم کے عنوان سے مقابلۂ آرٹ/سینکڑوں طالبات شریک

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مکتب زہراء کے مدیر و معلم علامہ شیخ محمد جواد حافظی اور آیت اللہ شیخ یعقوبی کے نمائندے شیخ احمد سلیم نے طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے خونِ مقدس نے امتِ مسلمہ میں ظلم کے خلاف قیام، عزت، آزادی اور استقامت کی جو روح بیدار کی، اسی حسینی راستے پر چلتے ہوئے شہید رہبرِ معظم نے بھی عالمی استکبار اور ظالم قوتوں کے سامنے ہمیشہ حق کا پرچم بلند رکھا اور یہ ثابت کیا کہ امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے کسی جابر طاقت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کرتے۔

مکتبِ زہراء برائے خواہران سکردو کے تحت شہادتِ رہبرِ معظم کے عنوان سے مقابلۂ آرٹ/سینکڑوں طالبات شریک

اس موقع پر معلمہ خواہر صالحہ نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد طالبات کے اندر اہلِ بیت علیہم السلام سے محبت، شہداء کے افکار سے وابستگی، اسلامی بیداری اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ مقابلے میں ندا زکاوت نے پہلی، طوبیٰ نے دوسری، ھادیہ نے تیسری اور کونین نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ صبا، عارفہ، رقیہ سمیت تقریباً بیس طالبات کو نمایاں کارکردگی پر خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مکتب زہراء کی یہ کاوش تعلیمی سرگرمی کے ساتھ ساتھ نئی نسل میں حسینی فکر، شہداء کی یاد، اسلامی شعور اور حق و باطل کی پہچان کو فروغ دینے کی ایک مؤثر کوشش ہے، تاکہ آنے والی نسلیں شہداء کے پیغام کو سمجھیں، اس پر عمل کریں اور اسے معاشرے تک پہنچائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha